نام – عبدالہادی یا ہادی؟

ہادی اسم صفت ہے جس کا مطلب ہے: راستہ دکھانے والا. یہ لفظ الله تعالیٰ اور حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم ، دونوں  کے صفاتی نام کے طور پر مشہور ہے. الله تعالیٰ  کے لئے یہ ‘ال’ کے ساتھ آتا ہے یعنی: الہادی

اس سے  یہ بات  واضح ہوئی کہ کسی کا نام ہادی رکھ لینے سے ہرگز شرک کا شائبہ پیدا نہیں ہوتا. یہ لفظ ایک صفت کو بیان کرتا ہے جو اپنی  کامل صورت میں صرف الله تعالیٰ ہی کے ساتھ منسوب کی جانی چاہیے  (‘ال’ اسی بات کو ظاہر کرتا ہے) لیکن اپنی سادہ صورت میں یہ انسانوں سے  منسوب کی جا سکتی ہے.